مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 181ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 181ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سکھ مذہب کے معروف لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 181ویں برسی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں سمادھی مہاراجہ رنجیت سنگھ پر سادہ و پر وقار تقریب میں پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران و دیگر سکھ رہنماؤں نے شرکت کی متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی جانب سے خصوصی احکامات جاری کئے گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیر اور ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل نے خصوصی انتظامات کئے،بورڈ ترجمان عامر ہاشمی کے مطابق،سکھ رہنماؤں کی گورو دوراہ آمد سے قبل فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کیا گیا ۔اس موقع پر کرتار پور رہداری کھولنے کے اقدام پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا پردھان سردار ستونت سنگھ اور جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ اور گیانی رنجیت سنگھ نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے بے حد شکر گزار ہیں انکے سکھ قوم کے لئے کئے گئے احسانات کو سکھ قوم کبھی نہ بھلا پائے گی جبکہ دوسری طرف مودی سرکار کے متعصبانہ رویہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔۔بورڈ چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن کے عین مطابق اقلیتوں کی خدمت میں کسی قسم کی کوئی کمی یا کوتاہی نہ ہو گی۔