نعیمی خاندان کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مفتی رمضان سیالوی

نعیمی خاندان کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مفتی رمضان سیالوی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) داتادربارعلی ہجوریری علیہ الرحمہ کے خطیب مفتی محمدرمضان سیالوی،سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندھ شریف و رہنما تحریک انصاف علماء ومشائخ ونگ پیر حبیب عرفانی،جامعہ ہجوریہ کے پرنسپل پر علامہ بدرالزمان قادری، جماعت اہل حدیث کے امیرحافظ عبدالغفار روپڑی،حافظ عبدالوہاب روپڑی،مولانا شکیل الرحمان ناصر،حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی،مولانا شفقت علی یوسفی دیگرمذہبی قائدین نے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی سے ان کے چچامحمدتاجور نعیمی،تایا پروفیسرمحفوظ الرحمان نعیمی کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ نعیمی خاندان کی دینی،تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تاجور نعیمیؒ،محفوظ الرحمان نعیمی ؒکی پوری زندگی دین اسلام کے ترویج میں گزری۔وہ بین المسالک ہم آہنگی اورقومی یکجہتی کے فروغ کے لئے پوری زندگی فکرمندرہے۔مرحومین عظیم مفکر، بلند پایہ رہنمااوربڑے قدآور انسان تھے۔ان کی بے لوث خدمات اوربصیرت افروزرہنمائی ان کے عقیدت مندوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -