حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے،حسن ریاض جٹ

حکومت تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے،حسن ریاض جٹ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے نوجوان راہنماء حسن ریاض جٹ جنرل سیکرٹری یوسی 85 نے اپنے علاقہ زون 160 رحمانپورہ میں پٹرولیم مصنوعات میں تاریخی اضافے کے خلاف ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے عمران حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات میں جو تاریخی اضافہ کیا گیا ہے اِسکو واپس لیا جائے۔ حسن ریاض جٹ کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کہ "پنجاب کے جیالے تیار ہوجائیں اچھا وقت آنے والا ہے" کے بعد ہمیں حوصلہ ملا اور ہم اب سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

ریلی سے چوہدری سجاد نذیر، رانا عیش بہادر، محمد اکرم رانا، ریاض جٹ، عاقب سرور، الطاف کیڑی، منصور بھائی، رانا اشرف، رانا اسلم، مہر منیر، حیدر جٹ، حسنین جٹ، علی گجر، فہد جٹ، علی سلیم، حافظ کامران نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -