انجمن مرکزیہ گجراں کی طرفسے ہسپتال کو پانچ ہزار سرجیکل ماسک کا عطیہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)انجمن مرکزیہ گجراں پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری محمد اسلم گجر کی ہدایت پر چوہدری سجاد نذیر نے یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال لاہور میں 5 ہزار سرجیکل ماسک ایڈمنسٹریٹر ہسپتال عمران بھٹی کے حوالے کئے۔ اس موقع پر چوہدری مجید گجر، باؤ رفیق گجر، علی فریاد ملک، حاجی محمود گورسی، زاہد گجر، خالد گل اور عاقب سرور بھی موجود تھے۔