فواد چوہدری نے وینٹی لیٹرز بنانے کا وعدہ پورا کر دکھایا،شاہد صدیق

فواد چوہدری نے وینٹی لیٹرز بنانے کا وعدہ پورا کر دکھایا،شاہد صدیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ فواد چوہدری نے وینٹی لیٹرز بنانے کا وعدہ پورا کر دکھایا،عمرا ن خان کی ٹیم کا ہر کھلا ڑی با صلاحیت ہے فواد چوہدری کی کاو ش تار یخی ہے جسے خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔، حکومت اور اتحاد یو ں میں کو ئی اختلا ف نہیں نہ ہی حکومت کہیں جاری ہے۔

،حکومت آ ئینی مد ت پور ی کرے گی۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ملک میں پہلی بار بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار ی کی خو شخبر ی سنا کر پاکستانیو ں کے دل جیت لیے ہیں بلاشعبہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی ساری ٹیم مبارکباد کی مستحق نے جس انتہائی مختصر وقت میں پاکستان میں پہلی باروینٹی لیٹرز تیارکرکے اپنی صلاحیتو ں کا دنیا سے لوہامنوایا۔ انہو ں نے کہاکہ ملک میں با صلاحیت لو گو ں کی کمی نہیں ہے بد قسمتی سے سا بق حکمرانو ں نے اپنے دور میں کسی با صلاحیت شخص کو ملک میں ٹکنے ہی نہیں دیا با صلاحیت لو گ ہمیشہ سا بق دور میں بیرو ن ملک چلے جا تے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -