سید منور حسن کا انتقال دینی و سماجی حلقوں کیلئے بڑا نقصان ہے،علماء

سید منور حسن کا انتقال دینی و سماجی حلقوں کیلئے بڑا نقصان ہے،علماء

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کا انتقال ملک کے دینی سیاسی و سماجی حلقوں کا بڑا نقصان ہے۔ سید منور حسن نے اپنی ساری زندگی نفاذ اسلام اور ملک کی سلامتی کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ان کی رحلت نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے۔ سید منور حسن جہد مسلسل اور حق گوئی کی لازوال داستان تھے۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر،پیرر ضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر نے کیا۔

، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، قاری ظہورالحق نے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -