دہشتگردانہ کارروائیاں امن تباہ کرنیکی بیرونی سازش ہے،ضمیر بٹ

دہشتگردانہ کارروائیاں امن تباہ کرنیکی بیرونی سازش ہے،ضمیر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر احمد بٹ، چیئرمین حاجی فداحسین، صدر گل محمد مرزا، چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو، نائب صدر نعمت اللہ جان، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، سینئر وائس چیئرمین جاوید آفریدی، میڈیاسیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ملک دشمن قوتوں کی ملکی استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔۔ پوری قوم کی دعائیں اپنی مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن طاقتیں پاکستان کے خلاف ہر وقت سازشوں میں مصروف رہتی ہیں لیکن ہربار ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -