اساتذہ آج پنجاب اسمبلی کے باہرمظاہرہ کریں گے

اساتذہ آج پنجاب اسمبلی کے باہرمظاہرہ کریں گے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) پنجاب کی کال پر پنجاب کی تمام جامعات سے اساتذہ اور افسران آج ایک بجے دوپہر پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے احتجاجی مظاہرے میں وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ فپواسا پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے کہا کہ اساتذہ، جامعات کی آزادی وخود مختاری کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کالج اساتذہ، وکلاء اور سول سوسائٹی کے سرکردہ شخصیات نے ان سے رابطہ کیا ہے اور اساتذہ سے یکجہتی کے لئے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مظاہرہ میں شامل ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -