لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 21افسران کے تقرر و تبادلے

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 21افسران کے تقرر و تبادلے

  

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑنے21 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف لاء سول کورٹس سیکشن میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر لاء سبطین رضا قریشی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاء لگا دیا اور انہیں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون کی ذمہ داریاں اضافی طور پر انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔یہاں سے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء ممتاز حسین کو تبدیل کر کے سول کورٹس سیکشن میں تعینات کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر وجاہت علی کا تبادلہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں کر دیا ہے۔ ریکوری ڈائریکٹوریٹ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ اسد اللہ کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں کردیا گیا ہے۔ایل ڈی اے اور دیگر سپانسرز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی ریاض کی خدمات ڈیپوٹیشن پر لے کر ان کی خدمات ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عقیل اکرم کو ریکوری ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر بابر اکرام کو تبدیل کر کے ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبداللہ غوری کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -