ڈور سے بچی کی ہلاکت،کرایوں میں اضافہ کے خلافقراردادیں اسمبلی میں جمع

ڈور سے بچی کی ہلاکت،کرایوں میں اضافہ کے خلافقراردادیں اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے لاہورمیں قاتل ڈور سے 6سالہ حریم فاطمہ کی ہلاکت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان قاتل ڈور سے 6سالہ حریم فاطمہ کی ہلاکت پر گہرے رنجم و غم کا اظہار کرتا ہے۔صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے۔پتنگ بازروں کی پشت پناہی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن) نے ٹرانسپورٹرز کے ازخود کرایوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔قراداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ازخودپندرہ فیصد کرایے بڑھادیے ہیں۔

یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ازخود کرایوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -