میاواکی جنگلات شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے،طارق علی بسراء

میاواکی جنگلات شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے،طارق علی بسراء

  

لاہور(پ ر) ڈی جی پی ایچ اے کا فیروز پور روڈ پر پی ایچ اے کے بنائے گئے میاں واکی جنگل،پاکٹ نرسریز 1 اور 2 کا تفصیلی دورہ کیا، درختوں کی نگہداشت اور پاکٹ نرسریوں میں مزید کی کام کی بہتری کے لئے پی ڈی فیروز پور روڈ کو ہدایات جاری کیں،فیروز پور روڈ کے علاقوں قذافی اسٹیڈیم، کلمہ چوک فلائی اوور انڈر پاس، گجومتہ سٹاپ پر ہارٹی کلچر کے کام بھی جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیڈ کواٹر مدثر اعجاز، پروجیکٹ ڈائریکٹر زاہد اقبال، فیلڈ سپروائرز و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے کہا کہ میاں واکی جنگلوں میں لگے سایہ دار اور پھلدار درخت شہر کے حسن کو مزید خوبصورت بنائیں گے۔

جبکہ میاں واکی جنگلوں میں لگے درختوں کی نگہداشت کے کام میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گی۔موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رہنے اور شہر کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اور مین گیٹ کی مزید خوبصورتی کیلئے ہارٹی کلچر کا کام جاری ہے اور کلمہ چوک فلائی اوور، انڈر پاس اور گرین بیلٹس پر مزید نئے پھولوں اور پودوں کی شجرکاری کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجومتہ شہر کے خارجی داخلی راستے پر بنی گرین بیلٹس اور پھولوں پودوں نگہداشت کام ڈیلی کی بنیاد پر ہورہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -