ہندوستان کو پاکستان میں امن اور ترقی برداشت نہیں،اعجاز ہاشمی

ہندوستان کو پاکستان میں امن اور ترقی برداشت نہیں،اعجاز ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اورنائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی دشمن قوت بھارت کی سازش قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان میں امن اور ترقی برداشت نہیں ہو رہی۔

سکیورٹی فورسز کی محنت اور عوام کے تعاون سے کراچی میں امن و امان بہتر ہوا۔ بھارتی ایجنسی را کی ایجنٹ ایم کیوایم کا کباڑہ ہوا،کراچی میں دہشت گردی کا بانی الطاف حسین اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ اس شکست پرپریشان بھارتی لابی نے کراچی سٹاک ایکسچینج کا حملہ کروایا ہے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے کراچی کسی بھی بڑے نقصان سے محفوظ رہا ہے۔عوام نے دہشت گردوں کو پہلے بھی شکست دی