لاہور چیمبر کی پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت

لاہور چیمبر کی پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سالمیت اور معیشت کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ساری قوم متحد ہے اور کوئی بھی گھناؤنی سازش اس کا مورال ڈاؤن نہیں کرسکتی، سینکڑوں افراد کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے اہلکاروں کو ساری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو شہید کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیطان صفت دہشت گردوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستانی قوم کسی بھی صورت اْن کے آگے سر نہیں جھکائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے گرانقدر قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پس پردہ سرگرم عوامل،دہشت گردوں، اْن کے سپورٹرز اور سہولت کاروں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -