کورونا کو روکنے میں ضلعی حکومت کا کردار قابل ستائش، اسلام آباد چیمبر

  کورونا کو روکنے میں ضلعی حکومت کا کردار قابل ستائش، اسلام آباد چیمبر

  

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات سے چیمبر میں ملاقات کی اور وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری کو در پیش مختلف مسائل پر ان کے ساتھ بات چیت کی۔ اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد احمد وحید سلام آباد چیمبر آف کامرس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سہولت ڈیسک قائم کرنے پر ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شفقات نے تاجر برادری کے مسائل کو حل کرانے میں ہمیشہ چیمبر کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے ہمیشہ تاجر برادری کو اعتماد میں لے کر اور ان کی مشاورت سے لاک ڈاؤن سمیت دیگر اہم فیصلے کئے ہیں جس وجہ سے ان کو تاجر برادری اور عام شہریوں میں کافی پذیرائی حاصل ہے۔محمد احمد وحید نے کہا کہ اسلام آباد میں کرونا وائرس پر قابو پانے میں ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد نے موثر کردار ادا کیا ہے اور اس سلسلے میں ان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس جگہ بھی کوئی مسئلہ پیدا ہو ڈپٹی کمیشنر انتظامیہ کے ساتھ وہاں موجود ہوتے ہیں اور اسلام آباد کے شہری ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ اسلام آباد چیمبر ان کی بہترین خدمات کے عوض انہیں ایوارڈ پیش کرے گا۔ ڈپٹی کمشنراسلام آبادحمزہ شفقات نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں کوئی بھی مسئلہ ہو تاجر برادری نے ہمیشہ انتظامیہ کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ جس سے مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تاجربرادری کی سہولت کے لئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں جو سہولت ڈیسک قائم کیا ہے اس کا افتتاح عنقریب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈیسک کے قائم ہونے سے بزنس کمیونٹی کو ڈی سی آفس اور انتظامیہ سے متعلقہ تمام سروسز چیمبر میں فراہم ہوں گی جس سے امید ہے کہ ان کے مسائل بہتر حل ہوں گے۔

مزید :

کامرس -