بجلی پیدا کرنیوالی مشینری کی درآمدات میں 12فیصد کمی

  بجلی پیدا کرنیوالی مشینری کی درآمدات میں 12فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) مئی 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 11.95 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مئی 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 127.1 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات کا حجم 144.3 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 17.2 ملین ڈالر یعنی 11.95 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -