تولیہ کی برآمدات میں 42.59فیصد کمی

    تولیہ کی برآمدات میں 42.59فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) مئی 2020ء کے دوران تولیہ کی برآمدات میں 42.59 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 41.6 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران تولیہ کی برآمدات سے 72.5 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران تولیہ کی قومی برآمدات میں 30.9 ملین ڈالر یعنی 42.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -