80 ہزارطلبہ ای لرننگ کیلئے زونگ کے ساتھ منسلک

80 ہزارطلبہ ای لرننگ کیلئے زونگ کے ساتھ منسلک

  

لاہور(پ ر)COVID-19 کے دوران پاکستان کے شہریوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے اپنے عہد پر قائم رہتے ہوئے پاکستان کے صف اول کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک زونگ4G نے ای- لرننگ کے لیے 80,000 طلبہ و طالبات کوکسی خلل سے پاکconnectivity کے لیے ورچوئل یونیورسٹی (VU) آف پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

زونگ4G اورVU کے درمیان نئے تعاون کا مقصد پاکستان کے موجودہ ایجوکیشن نیٹ ورک کو تبدیل کرنا اور طلبہ کو ایک ایسا سروس تجربہ پیش کرنا ہے جو ڈیجیٹل سوسائٹی کی توقعات کو پورا کرتا ہے اور ای- لرننگ میں سہولت دیتا ہے۔زونگ4G، VU کے طلبہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی سفارش کے مطابق 50GB سے لے کر 75GB تک کے بہترین با کفایت انٹر نیٹ پیکجز فراہم کرے گا۔ پاکستان میں وسیع ترین connectivity پر دسترسرکھتے ہوئے اس نئی آفر میں مسابقتی پیکجز شامل ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کو انٹر نیٹ تک بلا رکاوٹ اور تیز ترین رسائی فراہم کی جا سکے۔کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ " طلبہ اور ٹیچرز میں رابطہ معیاری تعلیم کا دل ہوتا ہے اور ہماری فزیکلsettings سے قطع نظر یہ تعلق اور باہمی ربط برقرار رہنا چاہیئے۔ہم میں سے بہت سے لوگ گھر میں بیٹھ کر کام کر رہے ہیں اور لرننگ میں مصروف ہیں،زونگ4G تعلیم کی اس نئی ترتیب کو fluid کے لیے صلاحیت،لرننگ میں طلبہ کی مرکزی اہمیت اور اس حقیقت کو سمجھتا ہے کہ یہ نیا سسٹم خلل سے عاری connectivity پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔VU کے ساتھ اس نئی شراکت داری کے ذریعے زونگ4G لرننگ کے عمل میں سہولت دینے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اس نے ایک اضافی لرننگ کے تجربہ کے لیے VU کے طلبہ کو اپنی بے مثال سروسز پیش کی ہیں "۔

اس نئی شراکت داری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےVU کے ترجمان نے کہا کہ" ہمارے معاشرے میں تعلیم کا اہم کردار ناقابل تردید ہے،

COVID-19 کی وجہ سے حکومتوں، کمپنیوں اور تعلیمی اداروں نے اپنے ریموٹ ورک پروٹوکولز کو فعال کیا اور وہ لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ گھر ہی میں رہیں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔بہت سے تعلیمی اداروں کی طرف سے،کسی حد تک ورچوئل یونیورسٹی کی طرح آن لائن لرننگ کے طریقوں کو فعال کیا گیا۔ایک سافٹ موشن سے تعلیمی ادارے اور بورڈ رومز،ریموٹ desks اور کام کی جگہوں میں بدل گئے؛اسمارٹ ایپلیکیشنز، ڈیجیٹل کلاس رومز اور ویڈیو کانفرنسوں نے عملی موجودگی کی جگہ لے لی۔یہ عبور، زیادہ تر خلل سے پاک ہے اور اس کا سہرا ٹیکنالوجی،انٹرنیٹ کی بھرپور مدد کے سر ہے۔زونگ4G کے ساتھ ہماری شراکت داری اس امر کو یقینی بنائے گی کہ ایسے حالات میں جب طلبہ اور ٹیچرز اس وباء کی وجہ سے کسی کیمپس میں جانے سے قاصر ہیں ان میں ان میں رابطہ برقرار رہے"۔

پاکستان کا وسیع ترین اور سب سے بڑا 4G نیٹ پرووائیڈر،زونگ4G اس عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام صوبوں میں مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور اس نے یونیسیف پاکستان،NDMA, PRCS, SIUT، انڈس ہسپتال،NIH اورHEC کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے، اور اس طرح وہ ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

###########################

مزید :

کامرس -