پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے ہوشربا مہنگائی برپا ہوگی، خادم حسین
لاہور(لیڈی رپورٹر)رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئی ایم ایف کی ایما پر اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منی بجٹ ہے آئی ایم ایف کے بجٹ کے بعد اب مزید منی بجٹ آئیں گے اور کورونا سے تباہ قوم پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈالا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اوگرا کی سمری کے بغیر اوگرا کی بجائے وزارت خزانہ کی طرف سے یکم تاریخ سے قبل اضافہ دال میں کچھ کالا ہے ثابت کرتا ہے اس اضافہ سے ملک میں ہوشربا مہنگائی برپا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دیگر مافیا کی طرح پٹرولیم مافیا نے حکومت کوشکست دے دی اضافہ سے بین الاقوامی تیل کمپنیوں کا حکومتی گٹھ جوڑ ثابت ہوگیا اور ان کے خلاف وزیراعظم کی کاروائی کے بیان یوٹرن ثابت ہوئے۔