آلو، ٹماٹر، مرچوں، ادرک، پیاز کے پیداواری منصوبہ کی منظوری

  آلو، ٹماٹر، مرچوں، ادرک، پیاز کے پیداواری منصوبہ کی منظوری

  

فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ زراعت کی جانب سے صوبہ بھر میں آلو، ٹماٹر، مرچوں، ادرک، پیاز کے پیداواری منصوبہ کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ حکومت کی ہدایت پر اہم سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے خصوصی پروگرام کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ سبزیاں انسانی غذا کا اہم جزو ہیں اور ان میں وہ تمام غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جوبہت سی دوسری خوردنی اجناس میں موجود نہیں ہوتے نیزیہ انسانی جسم کو حیاتین، نمکیات اور طاقت کے ضروری حرارے مہیا کرتی ہیں جبکہ سبزیوں کو پکانے کے علاوہ سلاد کے طورپر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سائنسدانوں نے تحقیقات سے اخذکیا ہے کہ سبزیوں کا استعمال دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض کے علاج کیلئے مفید ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کی عملی تربیت کیلئے فارمرڈیز کا انعقاد بھی کیا جا ئے گا اور پنجاب کے تمام اضلاع میں نمائشی پلاٹ برائے ٹنل اور اوپن فیلڈ سبزیات بھی لگائے جا ئیں گے۔

مزید :

کامرس -