نوجوان طلبہ کو سیرت النبی ؐ سے روشناس کرایا، جدید سائنسی علوم کی ترغیب دلائی جائے: وزیراعظم

    نوجوان طلبہ کو سیرت النبی ؐ سے روشناس کرایا، جدید سائنسی علوم کی ترغیب ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ نوجوان طالب علموں کو سیرت النبیؐ اور حیات طیبہ کے روشن پہلوؤں، صحابہ کرام اور اسلامی تاریخ کے درخشاں باب سے روشناس کروانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔وزیراعظم نے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق طالب علموں کو سائنسی علوم حاصل کرنے کی ترغیب دینے کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈاکٹر عطا الرحمن کو منصوبہ مرتب کرنے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو اسکالرشپ دینے کی مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کووزیرا عظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر عطاالرحمن بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔ملاقات میں ملک میں تعلیم کے فروغ خصوصا آن لائن تعلیم، طالب علموں کو دینی تعلیم اور سائنسی علوم کی جانب راغب کرنے اور جدید تعلیم کے حوالے سے بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان طالب علموں کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے روشن پہلوں، صحابہ کرام اور اسلامی تاریخ کے درخشاں باب سے روشناس کروانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔وزیراعظم نے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق طالب علموں کو سائنسی علوم حاصل کرنے کی ترغیب دینے کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈاکٹر عطا الرحمن کو منصوبہ مرتب کرنے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبا کو اسکالرشپ دینے کی مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔قبل ازیں اپنی زیر صدارت زرعی شعبے میں ٹیوب ویلز پر سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ زرعی شعبے کے فروغ اور خصوصاً چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹیوب ویلوں کے حوالے سے بجلی کے نرخوں پر سبسڈی دینے کی تجویز پر مشاورت میں صوبوں کو شامل کر کے حکمت عملی مرتب کی جائے،زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کی خوشحالی زرعی شعبے اور کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخر امام، وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور سینئر افسران اجلاس میں شریک تھے۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ زرعی شعبے کے فروغ اور خصوصاً چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹیوب ویلوں کے حوالے سے بجلی کے نرخوں پر سبسڈی دینے کی تجویز پر مشاورت میں صوبوں کو شامل کر کے حکمت عملی مرتب کی جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی زرعی شعبے اور کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -