پاکستان سے آج 38بھارتی سفارتکار اور عملہ واہگہ بارڈر کے راستے واپس جائیگا

  پاکستان سے آج 38بھارتی سفارتکار اور عملہ واہگہ بارڈر کے راستے واپس جائیگا

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد اور نئی دہلی میں سفارتکاروں کی کمی کا معاملہ پر(آج) 38 بھارتی پاکستان سے واپس روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق (آج) منگل کو ہی 100 پاکستانی شہری بھارت سے واپس پاکستان بھی آئیں گے۔ دونوں طرف واپس جانے اور آنیوالوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوگیا ہے38 بھارتی شہریوں میں 6 بھارتی سفارتکار بھی شامل ہیں۔ تمام افراد واہگہ سے اٹاری سرحد پار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 100 کے قریب واپس آنیوالے پاکستانیوں میں ہائی کمیشن اہلکاروں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔

بھارتی واپس

مزید :

صفحہ اول -