3آئل کمپنیوں بائیکو، آسکر، بی ای انرجی کو بھی50،50 لاکھ روپے جرمانہ

  3آئل کمپنیوں بائیکو، آسکر، بی ای انرجی کو بھی50،50 لاکھ روپے جرمانہ

  

اسلام آباد (این این آئی)پیٹرول کی قلت، اوگرا نے تین مزید کمپنیوں پر 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیا۔اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے جرمانہ عائد کئے جانے کی تصدیق کردی۔بائیکو، آسکر، بی ای انرجی کو شو کاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔تینوں کمپنیوں نے قواعد کے مطابق پیٹرول کے مناسب سٹاک برقرار نہیں رکھے تھے جس پر ملک بھر میں پیٹرول سستا ہونے کے بعد قلت پیدا ہو گئی تھی۔ حالانکہ رولز کے مطابق نجی پٹرولیم کمپنیوں کو پٹرول سستا ہو یا مہنگا سٹاک کو مارکیٹ میں لانا ہوتا ہے۔اوگرا نے رولز کی خلاف ورزی پر تین مزید کمپنیوں پر 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردئے۔

پٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ اول -