شہید سب انسپکٹر شاہد علی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

    شہید سب انسپکٹر شاہد علی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے سب انسپکٹر شاہد علی کی نمازجنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرزگارڈن میں ادا کردی گئی اس موقع پرپولیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیااورپھولوں کی چادرچڑھائی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس کی عمارت پر دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے تین سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ ایک پولیس سب انسپکٹر بھی شہید ہوئے۔ 55 سالہ سب انسپکٹر شاہد علی نے دہشت گردوں کو عمارت میں داخل ہونے سے روکے رکھا۔ محمد شاہد علی 1966 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور 1987میں سندھ پولیس ایس آر پی یونٹ میں بطور سپاہی تعینات ہوئے، اس دوران انہوں نے تین محکمانہ کورسز بھی کیے تھے۔سب انسپکٹر محمد شاہد علی کی ڈیوٹی کورٹ پولیس میں تھی، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے نفری کی کمی کے سبب وہ ضلع جنوبی میں عارضی طور پر تعینات تھے۔۔نمازجنازہ میں وزیرتعلیم سندھ سعید غنی،آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے علاوہ پولیس اور رینجرز کے سینئر افسران شہیدکے ورثاء اوراہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -