وزیراعظم کابہادر پولیس و سکیورٹی اہلکاروں کو سلام،ٹوئٹرپرانکی تصاویر بھی شیئرکر دیں

  وزیراعظم کابہادر پولیس و سکیورٹی اہلکاروں کو سلام،ٹوئٹرپرانکی تصاویر بھی ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردحملے کوناکام بنانے والے بہادر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کیاہے۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران نے کہاکہمیں اپنے بہادر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کراچی میں قابل مذمت دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنا دیا۔وزیراعظم نے ٹوئٹر پر حملے کو ناکام بنانے والے سندھ پولیس کی ریپڈریسپانس فور س کے کانسٹیبلز خلیل، محمد رفیق اورشہید ہونے والے کراچی پولیس کے بزرگ سب انسپکٹر شاہد علی کی تصاویر بھی شیئرکیں ۔ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت بھی کی اور کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں پر قابو پاتے ہوئے ان کا منصوبہ ناکام بنایا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو سکیورٹی اداروں کے بہادر اہلکاروں پر فخر ہے۔وزیراعظم نے شہید سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم سلام

مزید :

صفحہ اول -