جعلی لائسنس، پی آئی اے او رنجی ایئر لائن کی 2بہنوں سمیت 4پائلٹس گراؤنڈ
کراچی (آئی این پی) نجی ائیرلائن نے مشتبہ لائسنس پر 2 پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا۔ ترجمان نجی ائیرلائن کے مطابق گراؤنڈ کیے گے پائلٹس میں ایک کیپٹن اورایک فرسٹ آفیسرشامل ہیں، دونوں پائلٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی کلیئرنس ملنے تک گراؤنڈ رہیں گے۔علاوہ ازیں مشتبہ لائسنس کے حامل پائلٹس کی فہرست میں 115 ویں نمبر پر دو بہنوں ارم مسعود اور مریم مسعود کا نام بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں بہنوں ارم مسعود اور مریم مسعود کا فلائنگ لائسنس مشتبہ قرار دیا گیا ہے جبکہ دونوں بہنوں نے بیک وقت بوئنگ 777 جہاز اڑا کر ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔پائلٹ مریم مسعود کو پہلے سے ہی گراؤنڈ کرکے انکوائری کی جارہی ہے۔ مریم مسعود نے گلگت میں جہاز کی لینڈنگ میں غفلت بھی برتی تھی جس کے باعث طیارہ رن وے سے اتر گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ترجمان پی آئی اے کی جانب سے دونوں خواتین پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔
پائلٹس گراؤنڈ