بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 3کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 3کشمیری نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آبادمیں بھارتی فوج اور پولیس نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے تین نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کو دینے سے انکار کردیا جس پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارت فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ سروس سمیت بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -