سابق حکمران جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے: عثمان بزدار

      سابق حکمران جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے: عثمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدرنور خان بھابھہ اور جنرل سیکرٹری علی رضا دریشک کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی-ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلقہ امور،سیاسی معاملات اور جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کے لئے منصوبوں پر پیشرفت پر بات چیت ہوئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا-جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدوں کی منظوری دے دی ہے-تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے-ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں - انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کو نظر انداز کیا-سابق حکمران جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے۔سابق دور میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کو ذاتی تشہیر کے منصوبوں پر خرچ کیاگیا- ہم نے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کی رنگ فنسنگ کی ہے اور اب جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کسی دوسرے منصوبے یا شہر کو منتقل نہیں کئے جاسکتے-انہوں نے کہاکہ پارٹی کے عہدیداران کو پورا احترام ملے گا-پارٹی عہدیداران کا ہر جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوگا-پارٹی عہدیداران کی عزت میری عزت ہے- انہوں نے کہاکہ ہمارا ہر لمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کیلئے وقف ہے اور ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔آپ سے ملاقاتوں اورمشاورت کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ آفس کے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں۔پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے سر کا تاج ہیں۔ ملاقات کرنے والے وفد میں تحریک ا نصاف جنوبی پنجاب کے نا ئب صدورمیاں فرزند علی،نعیم وڑائچ،سیکرٹری جنرل سہیل خان،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مصدق شاہ اور دیگر شامل تھے-رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ چوہدری اور گڈ گورننس کمیٹی کے سیکرٹری کرنل (ر) اعجاز حسین منہیس بھی اس موقع پر موجود تھے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کراچی سٹاک ا یکسچینج پر فائرنگ اور دستی بم حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے-وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے-انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا-دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں -دہشت گرد قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر حملہ ملک دشمن عناصر کی سازش ہے
عثمان بزدار

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پنجاب کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز او رآپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل کرنے کے لئے محکمہ صحت سے حتمی پلان طلب کرلیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت 10روز کے اندر او پی ڈیزاور آپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات کرے-انہوں نے کہاکہ او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل نہ ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامناہے-او پی ڈیز او رآپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل ہونے سے مریضوں کو سہولت ملے گی- انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور پنجاب حکومت کے موثر اقدامات سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت آج اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،چیف سیکرٹری،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، وزیراعلیٰ کے سیکرٹری کوآرڈینیشن،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر او رمتعلقہ حکام نے ا جلاس میں شرکت کی-
وزیراعلیٰ پنجاب

مزید :

صفحہ اول -