دہشگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

    دہشگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونیوالے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مضموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دشمن نے ایک دفعہ پھر ہماری داخلی سلامتی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری مستعد فورسز نے فوری طور پر جس طرح دہشت گردوں کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کراچی سٹاک پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت چار سکیورٹی گارڈز کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کرتے ہیں،اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا کیا۔دونوں رہنماؤں نے دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حکومت، سیکورٹی اداروں، عوام اور پارلیمان کا عزم غیر متزلز ل ہے اور دہشت گردی کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد تخریبی کارروائیوں سے پاکستان میں ترقی کے عمل کو سبوتاڑ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تاہم پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی جانب سے ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے پر خراج تحسین اورحملے میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صیحت یابی کی دعاکی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں جس کی واضح مثال کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ہے جسے سیکورٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اسٹاک ایکس چینج پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتے، حملے کے منصوبہ سازوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جانا ضروری ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید سیکیورٹی اہل کاروں کی جرات اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ہمارے محافظوں نے کراچی اسٹاک ایکس چینج پر حملے کو بہادری سے ناکام بنایا، دہشت گرد ہمارے حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حملے کے منصوبہ سازوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جانا ضروری ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور ترقی کو نشانہ بنانے والے اپنے مذموم عزائم میں ناکام ونامراد رہیں گے۔ اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی زندگیوں کا تحفظ کرنے والے اور حملے کو ناکام بنانے والے ہمارے قابل فخر ہیرو ہیں۔انہوں نے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت،غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے منصوبہ سازوں کو ہر صورت میں بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔ آصف زرداری نے پولیس اور قانون نافد کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔آصف زرداری نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے المناک واقعہ میں پولیس اہلکار، سٹاک ایکسچینج کے سیکورٹی گارڈاور شہریوں کی شہادت پر دلی افسوس ہوا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

رد عمل

مزید :

صفحہ اول -