امریکہ، چین، ترکی سمیت متعدد غیر ملکی سفیروں کی کراچی حملے کی شدیدمذمت

  امریکہ، چین، ترکی سمیت متعدد غیر ملکی سفیروں کی کراچی حملے کی شدیدمذمت

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تعینات امریکہ، چین، جاپان، ترکی سمیت متعدد غیر ملکی سفیروں نے کراچی سٹاک ایکسچینج پردہشتگرد انہ حملہ کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں پاکستان کو کمزور نہیں کرسکیں۔برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حملے میں شہید اور زخمی افراد سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں پاکستان اس حملے سے غیر مستحکم نہیں ہو گا، پاکستان مزید مضبوط ہو گا۔آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی گارڈز اور سب انسپکٹر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ علی علیزادہ کا کہنا تھا کہ لواحقین کے صبر کے لئے دعا گو ہیں۔ترک سفیر مصطفی یردگل نے کہا کراچی سٹاک ایکسچینج حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،حملے کے پیچھے دہشتگردی کے مذموم عزائم ہیں۔ پاکستان کی سلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلیمور نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں،پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت جواب سے کراچی سٹاک ایکسچینج کے سٹاف کی جانیں بچائیں۔آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ میں کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں،متاثرین کے لواحقین اور دوستوں کو میری جانب سے گہری تعزیت اور میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ حملے کا نشانہ بننے والے افراد کے لئے دعا گو ہیں، دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے تک لانے میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان چینی سفارتخانے نے کہا کہ کراچی دہشتگرد حملے میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں، کراچی حملے میں زخمیوں ہونے والے افراد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،. کسی بھی شکل میں ہونے والی دہشتگردی کی مخالفت کرتے ہیں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔جاپان کے سفیر نے بھی واقعہ کی مزمت کی اور پاکستان سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

رد عمل

مزید :

صفحہ اول -