مراد سعید کا بلاول بھٹو کو الیکشن لڑنے سمیت ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج

مراد سعید کا بلاول بھٹو کو الیکشن لڑنے سمیت ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو مناظرے کا چیلنج کرنے والے عمران خان کے سپاہی کا مقابلہ نہیں کرسکتے،بھٹوکی اصل وارث زرداری نہیں،فاطمہ بھٹو ہے،فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی، یہ امریکہ سے کہتے ہیں تم ڈرون کرتے جاؤہم مذمت کرتے جائیں گے،ملک بھر میں جس حلقے سے چاہیں بلاول الیکشن لڑیں میں مقابلے میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں، ٹی وی پر مناظرے کیلئے بھی تیار ہوں۔پیر کو اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دونوں پارٹیوں کی محبت مزید گہری ہوگئی،ہم کہتے تھے کہ یہ آپس میں ملے ہوئے ہیں،آج پھر ثابت ہوگیا یہ بھی ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ یہ جماعتیں نورا کشتی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ کہتے ہیں وبا کا صحیح مقابلہ نہیں کیا،آج یورپ کے ممالک بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں،پیپلزپارٹی کے دور میں پی آئی اے کا بیڑا خرق کر دیا۔ اپوزیشن کے واک آؤٹ پر مراد سعید نے کہاکہ یہ شخص عمران خان کو چیلنج کرتا ہے مگر اس کے سپاہی کا مقابلہ نہیں کر سکتا،یہ شخص بھاگ رہا ہے۔اپوزیشن کے واک آؤٹ پر اسپیکر نے کہاکہ شاہ محمود قریشی جائیں اپوزیشن کو منا لائیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن سے ایک ہی سوال ہے جب مراد سعید کھڑا ہوتا ہے تو یہ کیوں بھاگ جاتے ہیں۔ مرادسعید نے کہاکہ بھٹو کی اصل وارث زرداری نہیں فاطمہ بھٹو ہے،فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ دہشتگردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکہ کہتا ہے،یہ امریکہ سے ڈرون کرواتے اور یہاں مذمت کرتے،کہتے ہیں تم ڈرون کرتے جاؤہم مذمت کرتے جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری ٹی وی مناظرہ کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں،ملک بھر میں جس حلقے سے چاہیں بلاول الیکشن لڑیں میں مقابلے میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔ مراد سعید کی تقریر کے بعد اپوزیشن ایوان میں واپس آگئی۔

مراد سعید چیلنج

مزید :

صفحہ اول -