مریم نواز کا وزیراعظم سے متعلق طنزیہ ٹوئٹ، گیم آف تھرونزکی تصویر بھی شیئرکردی

مریم نواز کا وزیراعظم سے متعلق طنزیہ ٹوئٹ، گیم آف تھرونزکی تصویر بھی ...

  

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ٹوئٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص خود کو بادشاہ کہتا ہے، وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا‘ مریم نواز نے گیم آف تھرونزکی تصویر بھی ٹوئٹ کردی۔تفصیلات کے مطابق نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کے حوالیسے اپنے ٹوئٹ میں ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص خود کو بادشاہ کہتا ہے، وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا، مریم نوازنے گیم آف تھرونزکی تصویرٹوئٹ کردی جبکہ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات کسی زندہ یا مردہ شخص کی باتوں سے مشابہت رکھتی ہے، ایسا ہے تو صرف حسن اتفاق ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر مریم نواز نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بہادر بیٹوں کو سلام جنہوں نے دہشتگردی کا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ یہ حملہ تباہ کن ہو سکتا تھا مگر ہمارے جوانوں نے بر وقت کاروائی کی،منصوبے کے تحت حملہ کیا گیا جو انتہائی پریشان کن ہے۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -