حکومت میڈیا کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، شبلی فراز

  حکومت میڈیا کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، شبلی فراز

  

سرگودھا(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ حکومت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ہر شعبہ کے کارکنوں اور صحافتی اداروں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے، وزیراعظم عمران خان میڈیا کی اہمیت کے مطابق اسکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر یقین رکھتے اور عملًاکوشاں ہیں،ریاست کا چوتھا ستون میڈیا جتنا مضبوط اور اس سے وابستگان جس قدر خوشحال ہونگے اسی قدر ریاست مستحکم اور طاقتورہوگی۔انہوں نے اسلام آباد میں ضلعی پریس کلبوں اور کورونا وائرس سے متاثرہ اور شہید صحافیوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایک علمی و ادبی گھرانے کا فرد ہونے کی بنا پر وہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان میڈیا کی اہمیت کے مطابق اسکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر یقین رکھتے اور عملًاکوشاں ہیں اور کرونا وائرس سے متاثرہ قومی معیشت کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت اطلاعات و نشریات نے صحافیوں اور صحافتی اداروں میں خطیر مالی امداد تقسیم کی ہے اور وسائل کے مطابق یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -