نسل پرستانہ ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید ٹرمپ نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی

نسل پرستانہ ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید ٹرمپ نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی

  

واشنگٹن(این این آئی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کے نسل پرستانہ جملوں پر مبنی ویڈیو ٹوئٹر پر جاری کرنے کے 4 گھنٹے بعد شدید تنقید پر ہٹا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا میں ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدر پر تنقید کرنے والوں کو نسل پرستانہ جملے وائٹ پاور، وائٹ پاورکے نعرے لگائے تھے۔سیاسی حلقوں میں امریکی صدر کی ٹوئٹ پر شدید تنقید کی گئی، تنقید کرنے والوں میں سینیٹ کے رکن افریقی نژاد امریکی ری پبلکن ٹم اسکاٹ بھی شامل ہیں۔ٹم اسکاٹ نے بتایا کہ اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ ٹرمپ کو نسل پرستانہ جملوں پر مبنی ویڈیو کو ری ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا عمل گستاخی کا باعث بنا اور یہ سارا عمل غصہ دلانے والا تھا۔

ٹویٹ

مزید :

صفحہ اول -