امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد رواں ہفتہ پاکستان کا دورہ کریں گے

  امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد رواں ہفتہ پاکستان کا دورہ کریں گے

  

اسلام آباد(این این آئی)افغانستان سے متعلق امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد رواں ہفتہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد انٹرا افعان ڈائیلاگ سے قبل دورہ کر رہے ہیں، زلمے خلیل زاد پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کا مقصد مزاکرات سے قبل جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد اور پرتشدد کارروائیوں کو روکنا ہے،زلمے خلیل زاد بعدازاں قطر کا بھی دورہ کریں گے۔

زلمے دورہ

مزید :

صفحہ اول -