ای لائبریریز کے ملازمین کی برطرفی کیخلاف دائر تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت

  ای لائبریریز کے ملازمین کی برطرفی کیخلاف دائر تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سپورٹس بورڈ کی ای لائبریریز کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائردرخواست سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔ مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ناصر حمید سمیت 39 ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ چند افسروں کو مستقل کردیاگیا، دیگر ملازمین کو کیوں نہیں کیا گیا؟ عدالت نے قرار دیا کہ اگر امتیازی سلوک ثابت ہوگیا تو عدالت اس پراپنافیصلہ جاری کرے گی۔
ای لائبریریز

مزید :

صفحہ آخر -