چینی شہری کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی درخواست، امیگریشن حکام کو نوٹس

چینی شہری کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی درخواست، امیگریشن حکام کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چینی شہری ہونگ لی کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی درخواست پر امیگریشن حکام کو نوٹس کرتے ہوئے سماعت 27 جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے۔مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ نے چینی شہری ہونگ لی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ درخواست گزار نے پاکستانی لڑکی سے شادی کی جو ناکام ہوگئی،اس کی سابقہ اہلیہ نے مختلف اداروں کو درخواستیں دے کر میرا نام بلیک لسٹ میں ڈلوا دیا، نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث گزشتہ 9 ماہ سے اپنے وطن چین نہیں جاسکا۔

حکا

مزید :

صفحہ آخر -