پروموشن کمیٹی کی سفارشا ت منظور، 5ڈپٹی رجسٹرار کی 20ویں گریڈ میں ترقی

پروموشن کمیٹی کی سفارشا ت منظور، 5ڈپٹی رجسٹرار کی 20ویں گریڈ میں ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے پروموشن کمیٹی کی سفارشا ت منظور کرتے ہوئے 19ویں گریڈ کے 5ڈپٹی رجسٹرار کی 20ویں گریڈ میں ایڈیشنل رجسٹرار لاہورہائیکورٹ کے عہدہ پر ترقی دے دی۔چیف جسٹس کی منظور ی کے بعد رجسٹرار لاہورہائیکورٹ بہادر علی خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی رجسٹرارلاہورہائیکورٹ ظہورحسین کو 20ویں گریڈ میں ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے، اسی طرح ڈپٹی رجسٹرارشہباز اشرف،ڈپٹی رجسٹرارجونسن برنارڈ،ڈپٹی رجسٹرار مسعود احمد اور ڈپٹی رجسٹرار لاہورہائیکورٹ میاں اشفاق کو 20ویں گریڈ میں ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے،لاہورہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس مسعود جہانگیر،مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل پروموشن کمیٹی نے ڈپٹی رجسٹرار کی ترقی کی سفارش کی تھی۔
رجسٹرار ترقی

مزید :

صفحہ آخر -