سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو دعا بھٹو نے معافی مانگ لی

سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو دعا بھٹو نے معافی مانگ لی

  

کراچی(این این آئی) پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی بہن اقرابھٹو کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اندر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر معافی مانگ لی۔ٹک ٹاک کا بھوت سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گیا، پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی بہن اقرا بھٹو نے سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی، ویڈیو اپوزیشن لابی میں بنائی گئی، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بعدازں ایم پی اے دعا بھٹو نے معافی مانگ لی اور کہا کہ چھوٹی بہن کو اسمبلی گھمانے لائی تھی، مجھے ٹک ٹاک بنانے کا نہیں علم نہیں ہے۔

دعا بھٹو

مزید :

صفحہ آخر -