ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے مختلف اضلاع کے 22لاکھ ایکڑ پر آپریشن مکمل

  ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے مختلف اضلاع کے 22لاکھ ایکڑ پر آپریشن مکمل

  

اسلام آباد (این این آئی)وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 41 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 972 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک370585 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 9.15 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور 9089 سکوائر کلومیٹر (تقریباً 22.4 لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5172 سے زائد افراد اور 667 گاڑیوں نے حصہ لیا۔پیر کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 255754 ایکڑ پر سروے اور 3 اضلاع (میانوالی، بہاولپور اور بہاولنگر) میں 1952 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2330 افراد (بشمول پاک فوج) اور 336 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں 2.73 کروڑ ایکڑ پر سروے اور847818 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 91181 ایکڑ پر سروے اور 8 اضلاع (شہید بینظیرآباد، نوشیروفیروز، جام شورو، دادو،، خیرپور، گھوٹکی، سکھر اور تھرپارکر) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 4356 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 97 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.96 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 125035 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں 207569 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور4 اضلاع (ڈی آئی خان، لکی مروت، ٹانک اور کرک) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر874 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 907 افراد (بشمول پاک فوج) اور 115 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 35۔1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 153205 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں, گزشتہ 24 گھنٹوں میں 372140ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع (خضدار، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی، دکی، ہرنائی، جھل مگسی، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسیٰ خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، صوراب، آواران اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 7279 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 3.10 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1119387 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -