قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی قرارداد جمع

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے ...

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی قرارداد جمع کرادی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،اس اقدام سے ملک میں مہنگائی کی بدترین لہر پیدا ہو گی، قراردا د کے مطابق اس سے عوام معاشی بدحالی سے دوچار ہوں گے،ملک کی صنعت اور زراعت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے،قرارداد پر اپوزیشن سمیت حکومتی اتحادی ارکان کے بھی دستخط موجود ہیں۔

قرارداد

مزید :

صفحہ آخر -