پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سندھ ہائیکورٹ چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں وفاقی حکومت سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا چیئرمین ایف بی آر،سیکرٹری خزانہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کے وفاقی حکومت نے اوگرا کی مشاورت کے بغیر ہی قیمتوں میں اضافہ کیا آئل کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے قبل ازوقت قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔
اضافہ چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -