اسرائیل کیخلاف برسلز میں فلسطینیوں کا مظاہرہ، یہودی نوجوانوں کی شرکت

    اسرائیل کیخلاف برسلز میں فلسطینیوں کا مظاہرہ، یہودی نوجوانوں کی شرکت

  

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر مجوزہ قبضے کے خلاف یورپین دارالحکومت برسلز میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کا اہتمام بیلگو فلسطین ایسوسی ایشن نے کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مظاہرے میں 400 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔مظاہرین نے اس موقع پر بڑی تعداد میں فلسطینی جھنڈے اور اسرائیل کے خلاف نعروں پر مشتمل کتبے اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر فلسطینی کمیٹی کے ارکان نے خطاب بھی کیا۔مقررین نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطین کے بارے میں توسیع پسندانہ عزائم کبھی بھی خفیہ نہیں رہے اور مغربی کنارے کے بارے میں بھی ایسا ہی ہے۔ ہم فلسطینی اس کے خلاف مسلسل جدوجہد جاری رکھیں گے، چاہے دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت اسرائیل کی حمایت کرتی رہے۔اس مظاہرے کی خاص بات بیلجیئم میں موجود یہودی نوجوانوں کی شر کت تھی۔ جو اپنے بینر کے ساتھ شرکائے مظاہرے کی توجہ کا مرکز رہے۔یاد رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اسرائیل میں انضمام کیلئے یکم جولائی کو اپنی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کریں گے۔

فلسطینیوں کا مظاہرہ

مزید :

صفحہ آخر -