این ڈی ایم اے، ریکٹ اینڈ بنکیزر کمپنی میں پارٹنر شپ معاہدہ طے

این ڈی ایم اے، ریکٹ اینڈ بنکیزر کمپنی میں پارٹنر شپ معاہدہ طے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے اور ریکٹ اینڈ بنکیزر کمپنی کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت معاہدہ طے پاگیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق معاہدہ کے مطابق کمپنی کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ڈس انفیکشن اسپرے کریگا،چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے معاہدہ پر دستخط کئے،معاہدہ کے مطابق این ڈی ایم اے ڈس انفیکشن اسپرے کے لیے عوامی مقامات اور عمارتوں کی نشان دہی کرے گا،کمپنی این ڈی ایم اے کی بتائی گئی جگہوں پر اسپرے کا تمام بندوبست کرے گی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ہسپتالوں اور عوامی مراکز کو اسپرے کیلئے ترجیہی دی جائے گی۔
این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ آخر -