اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکرم درانی کی درخواست ضمانت نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکرم درانی کی درخواست ضمانت نمٹا دی

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکرم خان درانی کی درخواست ضمانت کو ہدایات کی ساتھ نمٹا تے ہوئے کہا ہے کہ نیب غیر قانونی طور پر درخواست گزار کو ہراساں نہ کرے۔پیر کو جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس غلام احمد قمبرانی نے کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان نے کہاکہ نیب نے درخواست گزار کے خلاف جاری وانٹ گرفتاری واپس لی ہے۔ کامران مرتضیٰ نے کہاکہ نیب نے ایک بار پہلے بھی عدالت کو کہا ہے کہ گرفتار نہیں کریں گے اور پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دی، وارنٹ گرفتاری نیب کا حق ہے مگر ہمیں دس دن پہلے آگاہ کیا کریں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ کیا نیب درخواست گزار کو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے پہلے کال آپ نوٹس جاری کرتا ہے؟۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ جی، نیب گرفتاری سے پہلے کال آپ نوٹس جاری کرتا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ وارنٹ آف گرفتاری واپس لینے کے بعد نیب نے درخواست گزار کو کوئی کال آپ نوٹس دی ہے؟۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ کویڈ 19 کی وجہ سے کام میں تاخیر ہورہی ہے، اسی وجہ سے کوئی نیا کال آپ نوٹس جاری نہیں ہوا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ جب ضرورت ہو تو نیب قانون کے مطابق کال آپ نوٹس جاری کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -