ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی،کمشنر سے چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی کی ملاقات

ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی،کمشنر سے چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی کی ملاقات

  

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)کمشنر راولپنڈی اور ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی مسز عمارہ خان سے چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر اور چوہدری نعیم اعجازنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی کی دعوت پر انتظامیہ بلیو ورلڈ سٹی نے کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمود اور ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی مسز عمارہ خان سے ملاقات کی جس میں چئیرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر اور چوہدری نعیم اعجاز نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے پیش نظر آر ڈی اے سے ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری کے عمل کو سہل بنانے کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی۔کمشنر راولپنڈی کیپٹن محمود نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے نوٹیفکیشن کے بعد وزیر اعظم آفس کی مکمل رہنمائی میں این او سی کی منظوری کے عمل کو تیز بنایا جائے گا۔ انشااللہ قانونی ضابطے پورے کرنے والوں کو حتمی این او سی جاری کر دیا جائے گا۔چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر اور نعیم اعجاز نے کمشنر راولپنڈی کیپٹن وسیم اور ڈی جی آر ڈی اے مسز عمارہ خان کی کاوشوں اور لگن پر بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

بلیو ورلڈ سٹی

مزید :

صفحہ آخر -