ملکی ترقی کے دشمن دہشتگردوں، سہولت کاروں کا مکمل صفایا کر دینگے: گورنر پنجاب
لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملکی تر قی اور خوشحالی کی دشمن قوتیں ملوث ہیں ' افواج پاکستان سمیت تمام سیکورٹی ادارے دہشت گردوں اور ان کے سہولتوں کاروں کا صفایاکررہے ہیں۔قوم سیکورٹی داروں کیساتھ کھڑی ہے۔وہ نامور ٹی وی میزبان اورشاعرطارق عزیز مرحوم کی فیملی سے انکے گھر پر اظہارتعزیت'فاتحہ خوانی اور گور نر ہاؤس میں اورسیز پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملانے پر رینجر زاور پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اہلکاروں کو خر اج تحسین پیش کر تاہوں دہشت گرد انسانیت اورامن کے دشمن ہیں پاکستان دشمن قوتیں یہاں پر امن ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتی لیکن ہمارے سیکورٹی اداروں نے پہلے بھی دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے اور آئندہ بھی دہشت گردوں اور انکے سہولتوں کاروں کو ناکام بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ا ور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفر ددس میں اعلیٰ مقام عطا ء فر مائے جبکہ گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے وفاقی بجٹ2020/21کی منظور ی پرو زیر اعظم عمران خان سمیت تمام اراکین مبارک بادبھی دی ہے بعد ازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پاکستان کے نامور ٹی وی میزبان،شاعرطارق عزیز مرحوم کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
مکمل صفایا