سی وی ٹی اور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کرانے کی تحریک کامیاب: میجر (ر) رفیق حسرت

سی وی ٹی اور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کرانے کی تحریک کامیاب: میجر (ر) رفیق حسرت

  

لاہور (انٹرویو:میاں اشفاق انجم، تصاویر: ایوب بشیر) ود ہولڈنگ ٹیکس،کیپٹل گین ٹیکس کی شرح اور مدت کم کرانے کیساتھ ساتھ سی وی ٹی اور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کرانے کی تحریک کامیاب ہو گئی ہے، ڈیلرز برادری کا دیرینہ مطالبہ 2فیصد کمیشن کے لیے قانون سازی پورا ہونے جا رہا ہے،2016ء سے جاری ہماری جدوجہد رنگ لا رہی ہے،یکم جولائی سے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے،ملک بھر کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر،بلڈرز اور ڈویلپرزکو تاریخ ساز جدو جہد کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ابو بکر بھٹی اور ان کی ٹیم نے زمین ڈاٹ کام کے ساتھ اندر کھاتے ملی بھگت کر کے رئیل اسٹیٹ برادری کو مایوس کیا ہے،ان خیالات کا اظہار سابقہ صدر فیڈریشن آٖف رئیلٹرز پاکستان میجر(ر) محمد رفیق حسرت نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے لاکھوں اسٹیٹ ایجنٹس کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ انہیں آئینی حیثیت دی جائے اور دو فیصد کمیشن کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے اس کے لیے میں عرصہ سے کوشش کر رہا تھا کہ گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی کے معزز ارکان میاں عبد الرؤف،مرزا جاوید،ملک سرفراز کھوکھر،چودھری الیاس گجر،اختر بادشاہ،میاں نصیر احمد،ےٰسین سوہل کو بریفنگ کا موقع ملا تو سب ارکان نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو دو فیصد کمیشن کی پنجاب اسمبلی میں قرار داد کی منظوری کے لیے بھر پوریقین دلایا،میجر رفیق حسرت نے بتایا کہ میری درخواست پر عبدالرؤف ایم پی اے نے پنجاب اسمبلی میں دو فیصد کمیشن کو قانونی شکل دینے کے لیے قرار داد جمع کرا دی ہے جلد ہی منظوری متوقع ہے میں اللہ کی بارگاہ میں اظہار تشکر کرتا ہوں کہ اس نے مجھے برادری کی خدمت کا موقع فراہم کیا،میجر رفیق حسرت نے کہا کہ ہماری ڈی ایچ اے لاہور کی ایسوسی ایشن کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی مایوس کن رہی ہے،زمین ڈاٹ کام کے خلاف پہلے تحریک چلائی اور پھر ذاتی مفاد میں پورے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مفادات کو داؤ پر لگا دیا،ایسوسی ایشن نے اپنی برادری سے غداری کی ہے ان کا جرم ناقابل معافی ہے میجر رفیق حسرت نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ حوصلہ افزاہیں امید کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت یکم جولائی2016ء کو مسلط کیے گئے ٹیکسز واپس لے کر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا بحران ختم کرے گی،انہوں نے کہا کہ میرے دور میں ود ہولڈنگ ٹیکس،کیپٹل گین ٹیکس کی شرح اور مدت کم کرانے کی شروع کی گئی تحریک کامیاب ہو گئی ہے تعمیراتی شعبہ کیلئے وزیر اعظم کا پیکیج قابل تعریف ہے یکم جولائی سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے امید کرتے ہیں کہ حکومت اووسیز پاکستانیوں کیلئے بھی خصوصی ریلیف پیکیج لائے گی،انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے SVTاور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کرنے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

میجر(ر) رفیق حسرت

مزید :

صفحہ آخر -