وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ایجنڈا سمیت کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء کی اجازت دینے اور اقبال زیڈ احمد کی کمپنی پاکستان گیس پورٹ کے ایل این جی معاہدے اور پاکستان گیس پورٹ کے سرکاری کمپنی پاکستان ایل این جی ٹرمینل کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے پر غور کیا جائے گا۔ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کے فیصلہ اورایران عراق اور دیگر ممالک کیلئے زائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ متروکہ وقف املاک کی شہری آبادی کے تعلیم اور صحت کے استعمال سے متعلق پالیسی میں تبدیلی پر بھی غور ہوگا۔ وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پر نیشنل ہیلتھ ریفارمز ٹاسک فورس بریفنگ دیگی۔پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی کا معاملہ ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق ایس ای سی پی کے مالی سال 2020 کے آڈیٹرز کی منظوری اور ایس ڈی گولز کے حصول سے متعلق گائیڈلائنز میں ردوبدل ایجنڈے میں شامل ہے۔ مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کا فیصلہ بھی ہوگا۔
وفاقی کابینہ