شوگر ملز ایسوسی ایشن اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ پہنچ گئی

    شوگر ملز ایسوسی ایشن اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ پہنچ ...

  

اسلام آباد (این این آئی)شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ درخواست دائر کردی۔ پیر کو درخواست میں وفاقی حکومت وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت یک رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے،20 جون کو عدالت نے شوگر انکوائری کمیشن کو رکوانے کی درخواست مسترد کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکومت کو انکوائری جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ انٹر ا کورٹ اپیل نے کہاکہ بیس جون کے سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

شوگرملز ایسوسی ایشن

مزید :

صفحہ آخر -