پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے الگ آؤٹ ڈور قائم

  پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے الگ آؤٹ ڈور قائم

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ایکسپوسنٹرکوروناوائرس ہسپتال میں آؤٹ ڈورکی سہولت چوبیس گھنٹے جاری ہے۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کیلئے الگ آؤٹ ڈورزقائم کردئیے گئے ہیں۔ عام مریض بلاخوف سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورزمیں علاج معالجہ کیلئے جاسکتے ہیں۔میو ہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کی خاطر ہیپاٹائٹس کلینک میں آؤٹ ڈورقائم کیاگیاہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ای این ٹی، آئی، ڈرماٹالوجی اورڈینٹشٹری کے شعبہ جات میں مریضوں کی سرجری سمیت تمام طبی سہولیات جاری رہیں گی۔ عام مریضوں کے آؤٹ ڈورزکوکوروناوائرس کے مریضوں کے آؤٹ ڈورزسے الگ رکھاگیاہے۔ان خیالات کا اظہار وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس کے دوران کیا،اجلاس میں سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری عامرغازی، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، سی ای اومئیوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل،پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرمحمودایاز،ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹرمحمودصلاح الدین، ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرافتخار، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحییٰ سلطان اور ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورزمیں طبی سہولیات، کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اقدامات وآئندہ لائحہ عمل کاجائزہ لیا۔ تمام وائس چانسلرز، پرنسپلزاورایم ایس حضرات نے صوبائی وزیرصحت کوکوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کی تفصیلات سمیت اہم تجاویزوآراء پیش کیں۔

یاسمین راشد

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی ہدایت پرمحکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج، بستروں اوروینٹی لیٹرزکی تفصیلات جاری کردیں۔ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اورمحکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکے تمام سرکاری ہسپتالوں کے اعدادوشمارجاری کئے گئے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان نے کہاہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 8958 میں سے 7627 بیڈزخالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 2347میں سے 1945 بیڈزخالی ہیں۔صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں کوروناوائرس کے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 5882 میں سے 5237 بیڈزخالی ہیں۔ بیرسٹرنبیل اعوان نے مزیدکہاکہ لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں 1633میں سے 1515بیڈزخالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے HDUs کے 2573 میں سے 1997 بیڈزخالی ہیں۔ لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کے HDUs میں 508 میں سے 324 بیڈزخالی ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 574 میں سے 389 وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں 210 میں سے 110 وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرکوروناوائرس کا شکارمریضوں کی سہولت کی خاطرصوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں طبی سہولیات میں مزیداضافہ کیاجارہاہے۔

ہیلتھ کئیرتفصیلات

مزید :

صفحہ آخر -